پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی قاضی مصطفےٰ کمال کیخلاف چار انکوائریاں شروع ، پرائیویٹ کمپنی سے پی ٹی وی کے گزشتہ پانچ سالہ مالی معاملات کے آڈٹ کے لئے خدمات حاصل کرلی گئیں،قاضی مصطفےٰ پر اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کروڑوں کی بدعنوانی اور خرید و فروخت میں گھپلے کا الزام

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:11

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر قاضی مصطفےٰ کمال کے خلاف بیک وقت چار مختلف انکوائریوں کا حکم دے دیا گیا ہے ، پی ٹی وی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق موجودہ ایم ڈی محمد مالک نے ایک پرائیویٹ کمپنی سے پی ٹی وی کے گزشتہ پانچ سالہ مالی معاملات کے آڈٹ کے لئے خدمات حاصل کرلی ہیں محمد مالک کے اس حکم پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس ادارے کی لوڈ مار میں ملوث رہے ہیں ان سے نہ صرف لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے بلکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا ج ئے تاکہ آئندہ کوئی شخص کسی قومی ادارے میں لوٹ کھسوٹ کے ارادے سے باز رہے ،واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی میٹنگ میں سابق ایم ڈی کی طرف سے کی جانے والی بدعنوانیوں پر خصوصی بحث کی گئی اور اس امر پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ سینیارٹی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آنے والے شخص کو عدالت عالیہ کے سامنے سینیئر ترین کہہ کر پیش کیے جانے کے پس پردہ کی عوامل تھے سابق ایم ڈی مصطفےٰ کی تقرری کیلئے عدالت عالیہ کو دانستہ طورپر غیر مصدقہ معلومات پیش کی گئیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

قاضی مصطفے نے چارج سنھبالتے ہی من پسند افراد کو اعلیٰ عہدوں سے نوازنے کے لئے میرٹ اور تمام قواعد و ضوابط کو بری طرح پامال کیا۔ انہوں نے اختیارات کی آڑ میں مختلف ٹھیکوں اور خریدو فروخت کی مدمیں بیس کروڑ روپے سے زائد کے مالی فوائد حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :