غریب لوگوں نے مجھے منتخب کیا، اب جاگیر دار اور صنعت کار غریبوں کیخلاف متحد ہوچکے ہیں ،جمشید دستی،میں نیپی پی پی دور میں لیڈروں کے سامنے کرپشن کامعاملہ اٹھایا ،پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی بے عزتی کااٹھایا ہے ،مجھ پر ناجائز مقدمے بنا ئے گئے اور25ماہ تک جیل میں رہا لیکن حق کاساتھ نہیں چھوڑا،رکن اسمبلی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:12

شورکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)ایم این اے جمشید دستی نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ کے غریب لوگوں نے جاگیرداروں کو چھوڑ کر مجھے منتخب کیا اب جاگیر دار اور صنعت کار غریبوں کیخلاف متحد ہوچکے ہیں میں نے pppدور میں لیڈروں کے سامنے کرپشن کامعاملہ اٹھایا اور آج بھی پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی بے عزتی کااٹھایا ہے مجھ پر ناجائز مقدمے بنا ئے گئے اور25ماہ تک جیل میں رہا لیکن حق کاساتھ نہیں چھوڑا یہ سب جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر آئے ہیں آج ملک زبان پرستی، فرقہ پرستی ،صوبہ پرستی ،علاقہ پرستی اور قتل وغارت کاشکار ہوچکا ہے حکمرانوں کے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے ملک ڈوب چکا ہے یہ سب ٹیکس چور ،بجلی چور ،گیس چور اور بھتہ مافیا اور کمیشن لینے والے ہیں ڈیڑھ ارب ڈالر مفت کانہیں ملا نئے طالبان بھرتی کرکے غیرملک بھیجیں گے انڈیا ،اسرائیل ،امریکہ اور افغانستان گٹھ جوڑ کرکے ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہے ہیں انکا پروگرام ہے کہ ملک توڑنا ہےpppاورpml(n)میں مک مکا ہوچکا ہے آج نواز شریف زرداری کے راستے پر چل رہا ہے نواز شریف ،شہباز شریف اور چیئرمین نیب مک مکا کر کے چیئرمین اوگرا کو چھوڑ رہے ہیں جس نے83ارب کی کرپشن کی تھی غریب لوگوں کو کوئی نہیں پوچھ رہا یہ حکمران چند بیوروکریٹس میں گھرچکے ہیں پرویز مشرف کو اس کے ساتھیوں سمیت پھانسی لگانی چاہئے فوج سرحدوں پر اچھی لگتی ہے مچھر مار اور کتے مار دوائیوں پر وزیراعلی کے اشتہار اور وزیراعلی کی تصویریں لگی ہوئی ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کسانوں ،مزدوروں کو ذبح کیا جارہا ہے اور انڈیا کو خوش کیا جارہا ہے انقلاب آنا چاہئے اور غریب لوگوں کا باہر نکلنا چاہئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ڈرامہ ہیں لیکن مذاکرات کامیاب ہوجائیں یہ ہماری دعا ہے شیخ رشید اورPTI نے انہیں بڑی جرات کے ساتھ حکمرانوں ن کو عزت دلائی ہے غریب لوگوں کو چاہئے کہ اپنے جیسے فرد پارلیمنٹ میں بھیجیں مردہ گھوڑے نہ آزمائیں