الیکشن ٹریبونل نے این اے218 میں 139 پولنگ اسٹیشنوں پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ،پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم پر دھاندلی کا الزام تھا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:13

مٹیاری(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء ) الیکشن ٹر بیونل نے حاجی عبدلرزاق میمن کی درخواست پر این اے 218کے 139پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ ووٹو ں کی گنتی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھٹ شا الیکشن ٹربیونل میں حا جی عبدالرزاق کی دا ئر کی گئی درخواست کی سماعت کی گئی جس میں انھوں نے موقف اپنایا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے مٹیاری این اے 218کے پولنگ اسٹیشنوں میں عروج پر دھاندلی کی گئی لہذا یہاں پر ووٹوں کی دوبارہ سے گنتی کی جا ئے جس پر الیکشن ٹر بیو نل نے مٹیاری این اے 218کے 139پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیدیا