وفاقی وزیر کھیل اور سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے درمیان ملاقات، وزارت کھیل نے دفاعی چیمپیئن قومی ہاکی ٹیم کو عارف حسن کی پی او اے کے ذریعے ایشین گیمز میں بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:08

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) وزارت کھیل نے دفاعی چیمپیئن قومی ہاکی ٹیم کو عارف حسن کی پی او اے کے ذریعے ایشین گیمز میں بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ سید عارف حسن اور حکومتی پی او اے کی چپقلس کی وجہ سے قومی ٹیموں کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت نہ ہونے کے برابر رہ چکی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم سمیت قومی دستے کی شرکت حکومت کے بجائے عارف حسن کی پی او اے کے ذریعے ممکن ہے کیونکہ آئی او سی اور او سی اے عارف حسن کی پی او اے کو حقیقی تسلیم کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی چیمیئن قومی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں بھجنے پر اتفاق کیاجس کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزیرکھیل نے عارف حسن کی پی او اے سے بھی رابطے کا گرین سگنل دے دیا کیونکہ ایشین گیمز پاکستان ہاکی کیلئے اولمپکس دو ہزار سولہ کا کوالیفائنگ راؤنڈبھی ہے۔

متعلقہ عنوان :