وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20: گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ وویمنز نے بنگلہ دیش وویمنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 79رنز سے شکست دیدی،137رنز کے جواب میں بنگال وویمنز 58رنز تک ہی محدود ، کپتان ایڈورڈز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئی ، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا وویمنز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ،84رنز کا آسان ہدف ویسٹ انڈیز وویمنز نے 15ویں اوو رمیں حاصل کرلیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:09

سلہٹ( اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء )وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ وویمنز نے بنگلہ دیش وویمنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 79رنز سے شکست دیدی ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مطلوبہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے ۔ انگلینڈ کیطرف سے کپتان ایڈورز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 80رنز کی اننگز کھیلی سکیور 22اور نائٹ 18رنز بنا کر نمایاں رہی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے سلمہ خاتون اور خدیجة الکبریٰ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔137رنز کے تعاقب میں بنگال وویمنز ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 58رنز ہی بنا سکی ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فہیمہ خاتون 16،عائشہ رحمان اور لتا موندل 10,10رنز بنا کر نمایاں رہی جبکہ باقی کوئی کھلاڑی 9کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہازل نے صرف 4رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سکویر نے بھی 3اور شربوسلے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

شاندار کارکردگی پر کپتان ایڈورڈز کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔ وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سری لنکا وویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 16.5اوورز میں 84رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی سری لنکا کی طرف سے بیاء مینڈس 21،ویرکوڈے11اورگھوشلیا 20رنز بنا کر نمایاں رہی جبکہ کپتان سیراوردنے نے 11رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز وویمنز کی طرف سے ڈیلے نے 15رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سمارٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔84رنز کا آسان ہدف ویسٹ انڈیز وویمنز نے 15اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیلر 56اور اے نائٹ 15 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سری لنکا کی طرف سے سیروردنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ڈیلے کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا

متعلقہ عنوان :