انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کیریئر ڈوبنے لگا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:09

نئی دہلی(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کو لے کر بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کیریئر اب بھی ڈول رہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ کے معطل سربراہ سری نواسن کے داماد میاپن کو بچانے کیلئے دھونی نے غلط بیانی کی۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران سینیئر کاوٴنسل ہریش سلوے نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ فکسنگ اسکینڈل سے میاپن کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے دھونی نے غلط بیان دیا جبکہ آئی پی ایل میں شامل دھونی کی ٹیم چنائے سپرکنگز کے بارے میں بکیز کو معلومات فراہم کرنے کیخلاف میاپن پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔

اگر دھونی کی غلط بیانی ثابت ہوجاتی ہے تو سپریم کورٹ بھارتی کپتان کیلئے کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔