دس سال بعد بھی سیرینا ولیمز کی ماریہ شراپوا پر برتری برقرار ،،میامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی، روسی اسٹار کو چھ چار اور چھ تین سے شکست ، اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں ، فائنل کھیلنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا ، سرینا ولیمز

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:09

میامی(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)دس سال بعد بھی سیرینا ولیمز کی ماریہ شراپوا پر برتری برقرار ہے،میامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

میامی کے ہارڈ کورٹس پر ہونے والا سیمی فائنل،گزشتہ سال کے فائنل کا ری پلے ثابت ہوا ،شراپوا لاکھ چاہنے کے باوجود امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو شکست دینے کادس سال پرانا خواب پورا نہ کرسکیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 15 میچز ہوئے ،اور نتیجہ ایک ہی رہا۔میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے روسی اسٹار کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ایونٹ کے فائل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شراپوا کو ہرانے کے بعد سیرینا کافی خوش نظرآئیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس ناقابل یقین ہے،انہو ں نے فائنل کھیلنے کا سوچا ہی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :