بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط نے نیا سیاسی محاذ کھول دیا ،جہانگیر بدر اور راناثناء اللہ بھی اس بیان بازی کی بس میں سوارہوگئے، حمزہ شہباز کا بیان بلاول کو پنجاب آنے سے روکنے کی سازش ہے ،جہانگیربدر، خط حوالے کریں تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ اسے کس نے بھیجا ہے، رانا ثناء اللہ، حکومت سندھ بلاول کودھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرا ئے ،دھمکی دینے والے عناصر کوڈھونڈنکالاجائے،لطاف حسین

اتوار 30 مارچ 2014 07:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء )بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط نے نیا سیاسی محاذ کھول دیا ہے۔ جہانگیر بدر اور راناثناء اللہ بھی اس بیان بازی کی بس میں سوارہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو کو دھمکی ملنا اور اس سے ملتا جلتا حمزہ شہباز کا بیان انہیں پنجاب آنے سے روکنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ دھمکی ایسے وقت دی گئی ہے جب بلاول بھٹو نے دورہ پنجاب کی دعوت قبول کی ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خط حوالے کریں تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ اسے کس نے بھیجا ہے۔ادھرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک انتہاپسندتنظیم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت سندھ سے کہا کہ اس دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرائی جائے اوردھمکی دینے والے عناصر کوڈھونڈنکالاجائے اورانہیں گرفتارکرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔