عسکری قیادت سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ہے،شیخ رشید،(ن) لیگ کی قیادت نے جلا وطنی سے کوئی سبق نہیں سیکھا،مذاکرات کامیاب ہونا خواب ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 30 مارچ 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی قیادت قوم کو گمراہ کر رہی ہے،وزیرخزانہ پارلیمنٹ میں غلط اعداد وشمار پیش کرکے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں،وزارت خارجہ میں وفاقی حکومت کے گھریلو غلام بیٹھے ہیں،موجودہ سال مسلم لیگ(ن) کے لئے اہم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکمرانوں کا مسئلہ نہیں ہے،حکمران عیش وعشرت میں مصروف ہیں اور غریب عوام مہنگائی میں پس رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے جس دن پارلیمنٹ میں حقائق بیان کئے تو ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا،قوم کو سچ بتانے سے وہ گھبراتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈالروں کی آمد قوم کو حکومت نے نہیں بتائی بلکہ میڈیا کے ذریعہ قوم کو پتہ چلا،حکومت ڈالروں کی قیمت کیا چکائے گی قوم کو معلوم ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے جلا وطنی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،چھٹی مرتبہ باری لینے کے باوجود بھی قوم کو ریلیف نہیں مل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر سیاست ہو رہی ہے،مذاکرات کامیاب ہونا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :