سائبر حملوں کا خطرہ، امریکا کا سائبر سکیورٹی اسٹاف بڑھانے کا اعلان ، رواں سال کے آخر تک امریکا کے سائبر سکیورٹی افسران کی تعداد 1ہزار8سو تک ہوجائے گی،امریکی وزیر دفاع

اتوار 30 مارچ 2014 07:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء )امریکا کوممکنہ سائبرحملے کاخطرہ بڑھ گیا۔محکمہ دفاع پینٹاگون نے سائبر سکیورٹی اسٹاف 3 گنا سے زائد کرنے کا اعلان کردیا، امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو ممکنہ سائبر حملے سے بچانے کے لیے کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کے سائبر سکیورٹی افسران کی تعداد 1ہزار8سو تک ہوجائے گی، جو سال 2016 تک 6 ہزارتک بڑھا دی جائیگی۔

امریکی وزیردفاع نے کہا کہ سکیورٹی افسران کی تعداد میں اضافہ امریکا میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کسی ممکنہ سائبر حملے سے بچاوٴ کے لیے کیا جارہاہے، چک ہیگل آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں انھیں امریکی جاسوسی پروگرام پر تنقید کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :