یوکرائن کے معاملے پر چین مغرب یا روس کسی کی سائیڈ نہیں لے گا، چینی صدر

اتوار 30 مارچ 2014 07:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)جرمنی کے دورے پر پہنچے چینی صدر شی جن پنگ نے برلن میں جرمن چانسلرانجیلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ روز برلن آمد پر ان کے جرمن ہم منصب یوآخم گاوٴک نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین مغرب یا روس کسی کی سائیڈ نہیں لے گا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ یوکرائن کے معاملے پر چین عالمی سطح پر روس کی حمایت کرے گا۔ چینی صدر کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے حوالے سے متعدد سمجھوتوں کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :