ترکی ، چینی کمپنی کیساتھ اربوں ڈالر کے میزائل معاہدے میں شریک اعلیٰ دفاعی افسر برطرف

اتوار 30 مارچ 2014 07:06

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)ترکی نے اپنے ایک اعلیٰ دفاعی افسر ، جو کہ چینی کمپنی کیساتھ کئی ارب ڈالر کے میزائل معاہدے کے لئے مذاکرات میں شریک تھا ، کو برطرف کردیا ہے ۔مراد بہار جو دس سال سے دفاعی انڈسٹریز کا ریاستی سیکرٹری تھا ، کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا ہے ، یہ بات ایناتولیہ خبررساں ایجنسی نے سرکاری گزٹ کے حوالے سے بتائی ہے لیکن وجہ نہیں بتائی گئی ۔

بہار ترکی کے پہلے طویل رینج والے اینٹی میزائل سسٹم کی خریداری کے لئے دفاعی ٹھیکیدار چائنہ پری سیشن مشینری ایکسپورٹ اسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ مذاکرات میں اہم کھلاڑی تھا، معاہدہ کا تخمینہ چار بلین ڈالر(2.9بلین یوروز)ہے ۔ امریکہ نے ترکی کے اس کمپنی کیساتھ بات چیت  جس پر حال ہی میں ایران اور شام کو ہتھیار اور میزائل فروخت کرنے کی وجہ سے پابندی لگائی ہے  سے بات چیت پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

طاقت کے اس معاہدے نے نیٹو کے تحفظات کو بھی اکسایا اور کہاکہ میزائل سسٹم ٹرانس اٹلانٹک الائنس میں ہم آہنگ ہے ۔ترکی ، جو 1952ء سے نیٹو کا رکن ہے  نے کمپنی کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ چینی کمپنی نے مقابلتاً مناسب قیمت اور ساتھ ساتھ ترکی میں مشترکہ پروڈکشن اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :