ایکواڈو رین صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ،دائیں بازو کے غیر ملکی گروپ پر غلط ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد

اتوار 30 مارچ 2014 07:06

کوئیٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)ایکواڈور کے صدر ریفائل کورریا نے کہا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے،انہوں نے دائیں بازو کے غیر ملکی گروپ پر غلط پوسٹنگ ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ رات گئے اپنے مائیکرو بلاکنگ سائیڈ پر لکھا کہ ان کے اکاؤنٹ @MashiRafaelپر پوسٹنگ کے بعد کئی منٹوں سے پیغامات ہٹاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹے قبل میرا ٹوئٹر ہیک کرلیا گیا تھا اور انہوں نے معمول کے ساتھ غلط ٹوئٹس بھیجے۔

(جاری ہے)

پیغامات میں سے ایک کا تعلق ایک گمنام ایکواڈور ویب پیج سے ہے،پر بھیجے گئے ای میل کو روکنے کیلئے سرکاری حکام جن کا تعلق سیکورٹی اور انٹیلی جنس امور سے ہے،کی جانب سے مبینہ طور پر مداخلت کی گئی۔کوریا جنہوں نے گزشتہ سال شکایت کی تھی کہ ان کی ای میل کی جاسوسی کی جارہی ہے،کہا کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بیرونی ممالک کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے ان کی ای میل پر اچانک حملے ہوئے ہیں۔کوریا معمول کے مطابق ٹوئٹر استعمال کر رہے ہیں اور ان کے 1.5ملین حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :