ملکی مسائل کے مستقل خاتمے کے لئے دن رات کام کیا جارہاہے، انجینئر خرم دستگیر ، ن لیگ حکومت بہتر مستقبل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،وفاقی وزیر تجارت کا سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 30 مارچ 2014 07:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت بہتر مستقبل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر کالونی میں سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عوامی مشکلات کا احساس ہے،ملکی مسائل کے مستقل خاتمے کے لئے دن رات کام کیا جارہاہے،پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :