حکومت اور پوری قوم دہشتگردی کے مشکل دور سے گزر رہی ہے، احسن اقبال ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہنگامی اقدامات کئے ، میڈیا پر حملو ں کی مذمت کرتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 07:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء ) وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور پوری قوم دہشتگردی کے مشکل دور سے گزر رہی ہے ، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت نے مختلف ہنگامی اقدامات کئے ہیں ، میڈیا پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا سپندی کی جڑ کئی صدیوں پرانی ہے اس کے خاتمے کیلئے حکومت نے مختلف پالیسیاں تشکیل دی ہیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور قوم کو اکٹھا ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو حکومت قانون کے تحت سزا دے گی حکومت میڈیا برادری پرہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہے اور مجرموں کو قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :