دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے:پرویزرشید، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے لوگوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء )وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے لوگوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔لاہور میں ایک نجی ٹیلی ویڑن چینل کے اینکر پرسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔