بھکر،8سالہ معصوم بچی کو13سالہ لڑکے کیساتھ ونی کردیاگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ذمہ داران کو گرفتارکرلیا

اتوار 30 مارچ 2014 07:02

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)8سالہ معصوم بچی کو13سالہ لڑکے کیساتھ ونی کردیاگیا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ذمہ داران کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈانوالہ کی حدودمیں نواحی چک نمبر40ایم ایل کے رہائشی اقبال شیخ کے بیٹے نصراللہ نے کچھ عرصہ پہلے جوہر آبادضلع خوشاب کے رہائشی محمد خان کی بیٹی کیساتھ پسند کی شادی کرلی تھی۔

اسی شادی کے بدلے میں گزشتہ روزجنڈانوالہ کے نواحی چک نمبر40ایم ایل میں محمد خان کے 13سالہ بیٹے پرویزکیساتھ لڑکے کی 8سالہ بہن تسلیم کاشرعی نکاح کردیا گیا۔جنڈانوالہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اورموقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دلہا پرویز سمیت تمام ذمہ داران کو فوری طورپر گرفتارکرکے تھانہ جنڈانوالہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی سربراہی ڈی ایس پی شیر بہادرخان اورایس ایچ اوطارق شاہ کررہے تھے۔ بعدازاں واقعہ کی اطلاع پاکر ایس پی انویسٹی گیشن امیر عبداللہ خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بعدازاں تھانہ جنڈانوالہ میں میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی شیربہادرخان اورایس ایچ اوتھانہ جنڈانوالہ طارق شاہ نے تمام تفاصیل سے آگاہ کیا اورکہا کہ واقعہ کے تمام ذمہ داران کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ معاشرے کے ناسورکسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :