سیمی فائنل میں رسائی کیلئے دونوں میچوں میں کامیابی ضروری ہے ، محمد حفیظ ،ہم سیمی فائنل نہیں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں ، بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے ،عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی فٹنس سے مطمئن ہیں ،دونوں نے ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا ہے ، ہماری تمام توجہ کھیل پر ہے ، ٹی 20کپتان

اتوار 30 مارچ 2014 06:57

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے دونوں میچوں میں کامیابی ضروری ہے ، بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے ۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی فٹنس سے مطمئن ہیں ٹیم کی تمام تو توجہ کھیل پر ہے انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہوگی ہم سیمی فائنل نہیں ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف جیت سے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے دونوں میچوں میں کامیابی ضروری ہے تب ہی قومی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں پانچ دن کا وقفہ ملا ہے جس میں کھلاڑیوں نے خوب ٹریننگ کی اور خامیوں پر قابو پایا خاص طورپر فیلڈنگ کے شعبے میں خصوصی توجہ دی گئی کوشش ہوگی کہ کیچ ڈراپ نہ ہوں ۔