بھارت نے پاکستانی سنوکر کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا

اتوار 30 مارچ 2014 06:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)بھارت نے پاکستان سنوکر جونیئر ٹیم کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔پاکستان کی 4 رکنی ٹیم کو ایونٹ میں حصہ لینا تھا ۔

(جاری ہے)

صدر پی بی ایس اے کے مطابق چار اپریل کو بھارت میں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہونا تھی جس کے لئے پاکستان نے سنوکر ٹیم کے ویزوں کے لئے اپلائی کیا تھا لیکن بھارت نے ایک دفعہ پھر ہٹ دھرمی اور ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ویزرے جاری کرنے سے انکار کردیا جبکہ ویزے جاری نہ کرنے کی کوئی وجوہات بھی نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :