بنگلہ دیش‘ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں ناقص انتظامات کے باعث ٹیموں کو مشکلات کا سامنا‘ فلڈ لائٹ کی خرابی معمول بن گیا

اتوار 30 مارچ 2014 06:59

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) ورلڈ کپ ٹی ٹونٹ میں ناقص انتظامات کے باعث ٹیموں کو مشکلات کا سامنے ہے۔ فیل فلڈ لائٹس کی خرابی معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے جس کے باعث ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ٹونٹی میچز میں فلڈ لائٹس کی خرابی معمول کی بات ہے اور تقریباً ہر دوسرے میچ میں فلڈ لائٹس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑتا ہے اور لائٹس بند ہونے سے نہ صرف تاریکی چھا جاتی ہے بلکہ بلے بازوں اور فیلڈرز کو بھی گیند دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :