ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عمر خان نے چیف آف ایئر سٹاف ویٹرنز گالف چیمپئین شپ 2014 ٹرافی جیت لی

اتوار 30 مارچ 2014 06:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)چیف آف ائیر سٹاف ویٹرنز گالف چیمپےئن شپ ۔2014 لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والوں کو ٹرافی اور انعامات دیئے۔ سینئرز کی کیٹگری میں ائیر مارشل اطہر بخاری، ائیر وائس مارشل اشفاق ارائیں اور ائیر مارشل جمشید خان نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدا ر ائیر مارشل عاصم سلیمان، ائیر وائس مارشل اسد لودھی اور ائیر وائس مارشل ایم سلمان قرار پائے۔

سب سے طویل شاٹ کا انعام ائیر مارشل عاصم سلیمان اور پن کے نزدیک ترین شاٹ کا انعام ائیر وائس مارشل اسد لودھی نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایمیچر/ گیسٹ کیٹگری میں پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام، میجر جنرل ریٹائرڈ ضیاء اللہ خان، ونگ کمانڈر باسط اور ائیر کموڈور ندیم شیروانی نے حاصل کیا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدارچوہدری ایم اسلم، میجر ریٹائرڈ نثار اے خان اور سکواڈرن لیڈر فیصل الطاف قرار پائے۔

سب سے طویل شاٹ کا انعام بریگیڈیر ریاض کاسی، جبکہ پن کے نزدیک ترین شاٹ کا انعام مسٹر سقلین عباس نے حاصل کیا۔ ویٹرنز کیٹگری میں پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام،ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عمر خان، ونگ کمانڈر ریٹائرڈ جاوید اور ائیر کموڈور ریٹائرڈ مجتبٰی جمال نے حاصل کیا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدار ونگ کمانڈر عبدالنافع، ونگ کمانڈر ریٹائرڈ پرویز سعید میر اور ائیر وائس مارشل شاہد نثار قرار پائے ائیر کموڈور ریٹائرڈ پرویز صادق نے سب سے طویل شاٹ جبکہ ائیر کموڈور ریٹائرڈ سجاد نے پن کے نزدیک ترین شاٹ کا انعام حاصل کا۔

سی اے ایس ویٹرنز گالف چیمپئین شپ ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جو کہ پاک فضائیہ کے حاضر سروس گالفرز اور ریٹائرڈ افسران کو ایک ساتھ کھیلنے اور ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہے اور صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے۔