آئی ایم ایف کا دباؤ،ٹیکس چھوٹ ختم اور محصولات کا دائرہ بڑھانے بارے صوبوں سے رائے طلب

پیر 31 مارچ 2014 06:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر پاکستان میں ٹیکس چھوٹ ختم اور محصولات کا دائرہ بڑھانے بارے صوبوں سے رائے مانگ لی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو بہتر بنائے ۔

(جاری ہے)

ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے۔ ٹیکس میں چھوٹ بھی ختم کی جائے اور محصولات کا دائرہ کار بھی بڑھانے کا کہا تھا جس پر حکومت نے صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رائے مانگ لی ہے کہ آیا اس حوالے سے آئی ایم ایف کی ہدایات پر کیا جائے ۔صوبوں سے استدعا کی گئی ہے کہ2 ہفتوں میں وفاقی حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :