اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کی تبدیلی کا فیصلہ،حامد ابو طالب، محمد خزاعی کی جگہ لیں گے

پیر 31 مارچ 2014 06:34

اقوام متحدہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ میں متعین اپنے مستقل مندوب محمد خزاعی کی جگہ حامد ابو طالب کو نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق تہران حکومت کے سرکردہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سفیر کا انتخاب اور تقرری کا فیصلہ صدر حسن روحانی نے کیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد کئے جانے والے نئے سفیر حامد ابو طالب ایک کیرئر سفارت کار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی سفارتی خدمات کا آغاز سنہ 1980ء کے عشرے میں وزارتِ خارجہ کے ایک اہم عہدیدار کی حیثیت سے کیا۔ اس سے قبل وہ اٹلی، بیلجیئم اور آسٹریلیا میں سفارتی خدمات بھی انجام چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے اس موضوع کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ایک مغربی سفارت کار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" کو بتایا کہ حامد ابو طالب کے صدر روحانی اور سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے ساتھ ساتھ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں۔

متعلقہ عنوان :