امریکہ میں آج دل کے دوروں میں 25 فیصد اضافے کا امکان

پیر 31 مارچ 2014 06:34

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)امریکہ میں آج پیر کو دل کے دوروں میں 25 فیصد اضافے کا امکان ہوگا جبکہ منگل کو ان میں کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیق کا کہنا ہے کہ آج بروز پیر کو سال کے باقی ہفتوں میں آنے والے پیر کے دنوں کے مقابلے میں لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کا امکانات25 فیصد زیادہ ہوں گے جبکہ منگل کے روز سے اس میں کمی واضح ہو جائے گی ۔امریکہ میں بہار کے موسم میں زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی حاصل کرنے کے لئے پیر کے روز ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے گا اور لوگوں کو آج نیند کے لئے ایک گھنٹہ کم ملے گا اس کے برعکس اگلے دن منگل کے روز دل کے دورں میں 21 فیصد کمی ہوگی جبکہ لوگوں کو نیند کے لئے بھی ایک گھنٹہ زیادہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :