جاپان، تعمیراتی کام کے دوران پل ٹوٹنے سے پانچ مزدور ہلاک ،دو لاپتہ

پیر 31 مارچ 2014 06:35

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)جاپانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ دور دراز پہاڑی علاقہ ایٹول میں تعمیراتی کام کے دوران اتوار کو پل ٹوٹنے سے پانچ مزدور ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں ۔اوکینوتوری ایٹول جو ڈوگلاس ریف کے نام سے بھی مشہور ہے ،1700کلومیٹر(1060میل) ٹوکیو کے جنوب میں واقع ہے اور یہ جاپانی علاقے کا انتہائی جنوبی پوائنٹ ہے ۔

یہ چین کیساتھ متنازعہ ہے جو کہتا ہے کہ یہ جزیرہ پہاڑوں کا مجموعہ ہے اور جاپان ناٹیکل سیل خصوصی اکنامک زون میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے ایس ایچ کے مطابق کارکن جزیرے کے ساحلی تحفظ کو مستحکم کررہے تھے کہ ہفتہ کو صبح پل ٹوٹ گیا ، ایک مقامی ساحلی محافظ افسر نے کہا کہ 16 مزدور جائے وقوعہ پر موجود تھے اور 9محفوظ رہے ، مزید اضافہ کیا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وقوعہ کیسے ظہور پذیر ہوا ۔

اس نے کہاکہ کوسٹ گارڈز نے دو معاون جہاز اور دو جیٹ ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ کردیئے ہیں ، حادثہ صبح 7:30 پر گزشتہ روز ایٹول ، جو 11کلومیٹر(سات میلی) کے ایریا کو کور کرتا ہے اور اس کے ارد گرد لہریں ہیں ، جزیرے کو کنکریٹ سے مضبوط کیا جارہا ہے اور سطح سے دوپہاڑیوں کی چوٹیاں باقی رہ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :