شہزادہ ولیم اور کیٹ کا غیرمعمولی فیملی فوٹو

پیر 31 مارچ 2014 06:36

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے گزشتہ روز غیرمعمولی فیملی فوٹو جاری کئے ہیں جن میں نوزائیدہ بچے کے پہلے غیر ملکی دورے سے قبل اس جوڑے کو آٹھ ماہ کے بیٹے پرنس جارج کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔ڈیوک آف کیمبرج ، جو تخت شاہی کے وارث میں دوسرے نمبر پر ہیں، کی اپنی اہلیہ اور بیٹے کیساتھ تصویر اتاری گئی ہے جس میں انہیں لندن میں کینسٹن پیلس کے اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

32سالہ مسکراتی ہوئی ڈچز جارج کو اپنے گھٹنے پر اٹھا رکھا ہے جبکہ نومولود نے اپنی توجہ اپنے خاندانی پالتو کتے لپو کی طرف مبذول کررکھی ہے جو کہ ہسپانوی نسل کا ایک سیاہ رنگ کا ایک پالتو کتا ہے جسے ڈیوک کی گود میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیٹ نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ 32سالہ ولیم کو ایک شرٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بازو لپیٹے ہوئے ہیں ،جارج نے وائٹ کالر پر ہلکے نیلے رنگ کا ایک جمپر پہن رکھا ہے جس پر اس نام تحریر ہے ۔

اس چھوٹے بچے نے ، جس کا نام تخت شاہی کے وارث میں تیسرے نمبر پر ہے ،اپنی پیدائش کے بعد سے صرف دو مرتبہ عوامی رونمائی کی ہے، پہلی مرتبہ اس وقت جب وہ ہسپتال سے روانہ ہوا ، اس کے بعد اکتوبر میں بپتسمہ کے موقع پر ۔اس فوٹو میں ، جو کہ مشہور پورٹریٹ فوٹو گرافر جیسن بل نے چند ہفتے قبل اتاری ہے ،7اپریل سے شروع ہونیوالے جوڑے کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل جاری کی گئی ہے ۔جارج جو 22جولائی2013ء کو پیدا ہوا تھا ، ولیم کی اسی عمر کا ہو گا جب اس نے اپنے والدین شہزادہ چارلس اور آنجہانی ڈیانا کے ساتھ 1983ء میں اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کیا تھا۔