یوتھ بزنس لونزکے تحت3ارب77کروڑ روپے تقسیم

پیر 31 مارچ 2014 06:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی کاروباری قرضہ سکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب قرارپانے والے پانچ ہزار تین سو ننانوے درخواست گزاروں میں تین ارب ستر کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کسی بھی صوبے کیلئے قرضوں کا حجم اس صوبے کے کوٹے سے تجاوز نہیں کرے گا اور اس سال کیلئے حکومت کا ہدف ایک لاکھ درخواست گزاروں کو قرضہ فراہم کرنا ہے۔خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ ملکی ترقی میں حصہ لینے کیلئے آگے آئیں اور قرضے کیلئے درخواست دیں۔سٹیٹ بنک نے تمام کمرشل بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کاروباری قرضہ سکیم کیلئے بروئے کار لائیں۔