شہدادکوٹ ، سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور معصوم بیٹی کا گلہ کاٹ دیا

پیر 31 مارچ 2014 06:31

شہدادکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)شہدادکوٹ کے قریب سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور معصوم بیٹی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ہے۔شہر کے بی سیکشن تھانہ کی حدود کے گاؤن نبی دار بروہی میں ایک جنونی شخص لال محمد بروہی نے سفاکانہ کاروائی کرتے ہوئے تیز دھار آلہ سے اپنی28سالہ بیوی آمنہ بروہی اور اپنی پھولوں جیسی معصوم بیٹی عائشہ کا گلہ کاٹ کر موقع پر ہی قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع پر حدود کے تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور شہدادکوٹ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور نہ ہی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ ملزم کا دماغی توازن درست نہیں تھا جس کے باعث اس نے ایسی سفاکانہ کاروائی کی ہے۔