احمد شہزاد ٹی20 کرکٹ کے مختصر دورانیہ کے مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پیر 31 مارچ 2014 06:23

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء )احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختصر دورانیہ کے مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں اس سے قبل گیلز سنچری سکور کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے مجموعی طور پر ایک سو گیارہ رن بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے یعنی کرکٹ کی زبان میں ان کی اننگز ناقابلِ شکست رہی۔ انھوں نے ایک سو گیارہ رن صرف باسٹھ گیندوں پر سکور کیے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں دس چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

متعلقہ عنوان :