ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت نے بھی آسٹریلیا کو73رنز سے شکست دے دی، وطن واپسی کاٹکٹ پکا ہو گیا،159رنز کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم86رنز پر ڈھیر،ایشون مین آف دی میچ قرار پائے

پیر 31 مارچ 2014 06:23

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کی ناکامیوں کا تسلسل نہیں ٹوٹ سکا،گروپ بی کے ایک میچ میں بھارت نے بھی 73رنز سے شکست دے دی،اس شکست کے بعد آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے وطن واپسی کاٹکٹ پکا ہو گیا،گروپ میں آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے،میچ میں بہترین کارکردگی پرآر ایشون کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر159رنز بنائے،یوراج سنگھ60،دھونی24، ورات کوہلی23 اور رائنا19رنز بنا کر نمایاں رہے،آسٹریلیا کے میکس ویل،ہوگ،سٹارک،واٹسن نے 1,1وکٹ حاصل کی،160رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم16.2اوور میں86رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے بآسانی میچ میں73رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور گروپ میں ناقابل شکست رہی جبکہ آسٹریلیا کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی،آسٹریلیا کے وارنر19،میکس ویل23،ہوگ13اور بیلی8رنز بنا کر نمایاں رہے،بھارت کے ایشون نے4،مشرا نے2وکٹیں حاصل کیں،بھارت گروپ اے میں تمام4میچ جیتنے کے بعد8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا اور اس کی چوتھی پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے بدستور اپنا ایک میچ میزبان بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے تاہم دونوں ٹیموں کیلئے یہ رسمی میچ کے سوا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :