سرینا ولیمز نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر لی نا کے خلاف7-5 ، 6-1 سے کامیابی حاصل کی، روسی جوڑی کیٹرینا ماکارووا اور ایلینا ویسنینا نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 31 مارچ 2014 06:24

میامی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) امریکا کی سرینا ولیمز نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر لی نا کے خلاف سات، پانچ اور چھ، ایک سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز کوئی ایک ٹورنامنٹ سات مرتبہ جیتنے والی دنیا کی چوتھی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

ان سے قبل کرس ایورٹ، مارٹینا نیوراٹیلووا اور اسٹیفی گراف یہ اعزاز رکھتی ہیں۔ دوسری جانب روسی جوڑی کیٹرینا ماکارووا اور ایلینا ویسنینا نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے امریکی جوڑی ریکل کوپس جانز اور ایبی گیل اسپیئرز کو سات، پانچ کے یکساں اسکور سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :