ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی،ترجمان دفتر خارجہ، پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزامات کو مسترد کردیا ،افغانستان میں آزاد صدارتی انتخاب کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں،مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 1 اپریل 2014 06:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء) دفتر خارجہ کی تر جمان تسنیم اسلم نے وضاحت کی ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی گارڈز کے اغواء کے حوالے سے تر جمان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایرانی گارڈز کو پاک ایران سرحد سے اغوا کیا گیا،ایرانی گارڈ کے اغوا کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزامات کو مسترد کردیا ، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں آزاد صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں افغان طالبان اور امن کونسل کے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے الزامات کو مسترد کرچکا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پرامن صدارتی انتخابات پاکستان کے مفاد میں ہیں پاکستان افغانستان کی طرف سے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔