عدالت نے مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا تو حکومت اس پر عمل کریگی، عابد شیر علی،مشرف نے آئین شکنی کی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، غداری کے مقدمہ میں حکومت کوئی کردار ادا نہیں کررہی ،وزیر مملکت کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 06:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا تو حکومت اس پر عمل کرے گی ، پرویز مشرف نے آئین شکنی کی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، پرویز مشرف پر چلنے والے غداری کے مقدمہ میں حکومت کوئی کردار ادا نہیں کررہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم لگانے کا فیصلہ کا احترام کرتے ہیں ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے انہوں نے واضح کیا کہ سابق صدر کے معاملہ میں حکمت مکمل طور پر غیر جانبدار ہے عدالت میں پرویز مشرف اور عدلیہ کے درمیان آہنی جنگ لڑی جارہی ہے ابھی تک پرویز مشرف ملزم ہیں استغاثہ کے پاس سابق صدر کی آئین سے غداری کے حوالے سے ویڈیوز پر مشتمل تمام ثبوت موجود ہیں جیسے ہی کیس کی آگے سماعت ہوگی تمام معاملات سامنے آجائینگے پرویز مشرف کی بیرون ملک بھجوانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ نے مشرف کو باہر بیجھنے کے حوالے سے کوئی احکامات دیئے تو حکومت دیگر فیصلوں کی طرح اس فیصلہ پر بھی عمل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :