یوکرائن کا بحران، روس اور امریکا کے مابین پیرس مذاکرات ناکام

منگل 1 اپریل 2014 06:16

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)یوکرائن کے بحران کے حل کے لیے روس اور امریکا کی طرف سے پیش کردہ تجویزیں ایک دوسرے سے بہت مختلف نظر آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والے مذاکرات کے کوئی ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور اْن کے امریکی ہم منصب جان کیری نے چار گھنٹے تک مذاکرات جاری رکھے، جس میں کیری نے روس پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر یوکرائن سے اپنی فوج واپس بلا لے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس روسی مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے، جس میں یوکرائن سے اپنے بعض حصوں کو وسیع خود مختاری فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم کیری اور لاوروف نے یوکرائن کے بحران کے سفارتی حل کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :