مصر میں 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات کا اعلان ، سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کے واضح امکانات،پہلے مرحلے میں کسی امیدوار نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو دوسرا مرحلہ جون میں ہوگا،الیکشن کمیٹی

منگل 1 اپریل 2014 06:17

قاہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) مصر میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ مرسی کو اقتدار سے ہٹانے والے سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ مصری الیکشن کمیٹی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ 26 اور 27 مئی کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں کسی امیدوار نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو دوسرا مرحلہ جون میں ہوگا۔

صدارتی امیدوار اپنی انتخابی مہم 3 سے 23 مئی کے درمیان چلا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی صدارتی انتخاب میں باآسانی کامیانی حاصل کرلیں گے۔ ان کے واحد مد مقابل امیدوار حمدین صبائی نے 2012 کے انتخاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔