وسطی افریقی جمہوریہ،چاڈ ین فوج نے 24افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی کردئیے

منگل 1 اپریل 2014 06:18

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)وسطی افریقی جمہوریہ سے اپنے ساتھیوں کی واپسی کے لئے بھیجے جانیوالے چا ڈ کے فوجیوں نے کم ازکم 24افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا ، یہ بات ا توار کی رات جاری کئے جانیوالے اعداد وشمار میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

د ارالحکومت بنگوئی کے نواحی علاقے بیگووا کے میئر اوڈیٹی ڈوموبولو نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ چوبیس نعشوں کی پہلے ہی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ ایک سو سے زائد شدید زخمیوں کو اکٹھا کیا گیا ہے قبل ازیں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :