سام سنگ کا ذیلی ادارے کو ضم کرنیکا اعلان

منگل 1 اپریل 2014 06:19

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)دنیا کے سب سے بڑے سمارٹ فون بیٹری بنانے والے ادارے سام سنگ ایس ڈی آئی نے پیر کو کہا ہے کہ وہ سب سے بڑے سام سنگ گروپ کی تازہ ترین رد وبدل میں الیکٹرونکس کیمیکل میٹریل بنانے والے ایک ذیلی ادارے کو ضم کرلے گا ۔سام سنگ ایس ڈی آئی نے کہا کہ وہ ایک سٹاک معاہدے کے تحت یکم جولائی تک شائیل انڈسٹریز کیساتھ مجوزہ ادغام کو مکمل کرلے گا ، دونوں فرمیں جنوبی کوریا کی سب سے بڑی وسیع کاروباری صنعت سام سنگ گروپ کے یونٹ ہیں۔

یہ اقدام مختلف ردو بدل کی کوششوں کے بعد کیا گیا ہے جن میں سے ان قیاس آ رائیوں کو تقویت ملی ہے کہ 72سالہ چیئرمین لی کنہی کنٹرول اپنے بچوں کے حوالے کررہا ہے جو کہ اس خاندان کی ملکیت گروپ میں تیسری نسل کا تبادلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

لی کا بیٹا جے وائی لی گروپ کا وائس چیئرمین ہے اور اس کی دونوں بیٹیاں انتہائی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ۔سام سنگ ایس ڈی آئی نے کہا کہ اس ادغام کی بدولت اسے توانائی اور میٹریل کا عالمی کھلاڑی بننے میں مدد ملے گی ، اس کو توقع ہے کہ وہ الیکٹریکل گاڑیوں کیلئے ری چارج ایبل بیٹریوں میں بھی توسیع کرے گا۔

مدغم کی جانیوالی کمپنی کی سالانہ فروخت 10ٹریلین وون (9.37بلین ڈالر) سالانہ سے زائد ہو گی ۔سام سنگ ایس ڈی آئی کے مطابق اس کمپنی کا 2020ء تک فروخت کا ہدف29ٹریلین وون سے زیادہ ہے ۔