صدرممنون حسین نے سیلزٹیکس(ترمیم شدہ)آرڈیننس2014ء کی منظوری دیدی، جس کے بعداب حکومت سی این جی اسٹیشنوں سے 17فیصدکی شرح سے سیلزٹیکس گیس بلوں کے ذریعے وصول کریگی

منگل 1 اپریل 2014 06:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)فیڈرل بورڈآف ریونیوکے مطابق صدرپاکستان ممنون حسین نے سیلزٹیکس(ترمیم شدہ)آرڈیننس2014ء کی منظوری دیدی ہے جس کے بعداب حکومت سی این جی اسٹیشنوں سے 17فیصدکی شرح سے سیلزٹیکس گیس بلوں کے ذریعے وصول کریگی۔

(جاری ہے)

صدرپاکستان نے مذکورہ آرڈیننس کی منظوری آئین کے آرٹیکل 89کی شق1کے تحت دی ہے ،جس میں سیلزٹیکس ایکٹ1990ء کی شق 8کی دفعہ3کوتبدیل کیاگیاہے ،اس حوالے سے فیڈرل بورڈآف ریونیونے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔

مذکورہ نوٹیفکیشن سیلزٹیکس کے حوالے سے سی این جی کی قیمت اوگراکے اس مدمیں جاری نوٹیفکیشنوں کے مطابق بھی ہے ،فیڈرل بورڈآف ریونیونے واضح کیاہے کہ سی این جی پروصول کئے جانے والے سترہ فیصدسیلزٹیکس کی مقداراورشرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اوروہ اوگراکے 17دسمبر2013ء کوجاری شدہ نوٹیفکیشن کے عین مطابق ہے ،لہذاسی این جی کی صارفی قیمت اورصارفین سے وصول کئے جانے والے سیلزٹیکس کی شرح میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :