بلوچستان اسمبلی میں کرسیاں کمزور اور آوازیں دبنے لگیں

منگل 1 اپریل 2014 06:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء) بلوچستان اسمبلی میں کرسیاں کمزور ہونے لگیں اور آوازیں دبنے لگیں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء سردار عبدالرحمان کھیتران نے اسپیکر کی توجہ اسمبلی کے فرنیچر کی مخدوش حالت پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ارکان کی کرسیوں کی حالت انتہائی گفتہ بے ہوتی جارہی ہے جبکہ دور جدید میں بھی ساؤنڈ سسٹم اتنا ناقص ہے کہ جو ارکان آہستہ بولتے ہیں ان کی آوازیں دب جاتیں ہیں اور جو ارکان اونچا بولتے ہیں ان کی آوازیں گونجنے لگتی ہیں لہٰذا اسمبلی کے فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم پر توجہ دی جائے اور ان کی حالت زار کو بہتر بنایاجائے جس پر اسپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اسمبلی کے فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم کی تبدیلی سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :