ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کی سفارشات پر حکومت سے عملدرآمد کرانے پر ہاتھ میں ہتھوڑا رکھنے کا مشورہ

منگل 1 اپریل 2014 06:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کی سفارشات پر حکومت سے عملدرآمد کرانے پر ہاتھ میں ہتھوڑا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کیلئے سپیکر آپ ہاتھ میں ہتھوڑا رکھیں اور عدالت کی طرح آرڈر آرڈر کریں جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ میرے چیمبر میں آجائیں آپ کو اپنی مجبوری بتاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :