وزیراعظم نوازشریف ذاتی طورپرمشرف کیس سے علیحدہ ہیں ،راناثناء اللہ،انتقامی کارروائی کی جائے توسابق صدرساری زندگی جیل میں پڑے رہیں ،آئین کے تحت فردجرم ہوئی ،ن لیگ نے تاریخ رقم کردی ،راناثناء اللہ

منگل 1 اپریل 2014 06:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے سابق آئین شکن کوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکیااورفردجرم عائدکروائی جوتاریخ کاحصہ بن گیاہے ،وزیراعظم نوازشریف ذاتی طورپرمشرف کیس سے علیحدہ ہیں ،انتقامی کارروائی کریں تومشرف ساری زندگی جیل میں پڑے رہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخ رقم کردی ہے کہ ایک سابق آمرکوقانون کے مطابق آئین شکنی کی سزادلوائی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت مشرف کیس سے ذاتی طورپرعلیحدہ ہے ،اگرانتقامی کارروائی کی جائے توسابق صدرآخری سانس تک جیل میں رہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئین شکن کوسزاضرورملنی چاہئے ۔