سنگین غداری کیس :سماعت کرنے والے ججز بھی پرویز مشرف کے روٹس میں پھنس گئے ، عدالت میں تاخیر سے پہنچے

منگل 1 اپریل 2014 06:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے ججز بھی پرویز مشرف کے روٹس میں پھنس گئے عدالت تاخیر سے پہنچے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں جب راولپنڈی کے ایف آئی سی ہسپتال سے عدالت کیلئے روانہ ہوئے تو ان کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے ان کی سکیورٹی کیلئے 2650 پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے ان کی عدالت میں پیشی کے دوران ریڈ زون کو سیل کردیا گیا جس کے باعث جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین ججز پرویز مشرف کے روٹس میں پھنس گئے اور عدالت میں سماعت کیلئے تاخیر سے پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :