ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10 روپے کمی کردی گئی ، گھریلو 120، کمرشل سلنڈر480 روپے سستا ہوگیا ، چیئرمین ایل پی جی

منگل 1 اپریل 2014 06:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10 روپے کمی کردی گئی ، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد درآمدی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 120 روپے کلو ہوگئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120رویپ جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے سستا ہوگیا ہے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت 80ڈالر فی ٹن سے کم ہوکر 78 ڈالر ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :