پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، جو ٹیم جیت گئی وہ سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ کرے گی، آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ڈو ا ینڈ ڈائی صورتحال ہے، ڈیرن سیمی ، پاکستان کی ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، مکمل پلان کرکے میدان میں اترینگے،میچ جیتنے کا جشن پلان نہیں ہوتا یہ وقت اور حالات دیکھ کر خود ہی پلان ہوجاتا ہے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم

منگل 1 اپریل 2014 06:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا ، جو ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ڈو ا ینڈ ڈائی صورتحال ہے ، پاکستان کی ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، مکمل پلان کرکے میدان میں اترینگے اور اسی کے مطابق کھیلے گئے ۔

اپنے ایک بیان میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے تیاری کررہے ہیں بہترین پلان کے ساتھ میدان میں اتر کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے مرو یا مارو والی صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پاس بہترین باؤلنگ اٹیک ہے خصوصا اسپنرز مگر ہمارے پاس بھی ورلڈ کلاس سپنرز سنیل نارائن اور بدری ناتھ موجود ہیں شائقین کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کا جشن پلان نہیں ہوتا یہ وقت اور حالات دیکھ کر خود ہی پلان ہوجاتا ہے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا اس وقت ساری توجہ میچ پر مرکوز ہے ۔

متعلقہ عنوان :