پی سی بی نے 40 سے زائد کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین فارغ کر دئیے، فارغ کیے جانے والوں میں اکثریت نچلے درجے کے ملازمین کی ہے، مزید فارغ ہونے کا امکان ، ذرائع

منگل 1 اپریل 2014 06:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 40 سے زائد کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین فارغ کر دیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق فارغ کئے گئے 40 ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا جس کو ری نیو نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نکالے جانے والے ملازمین مختلف شعبوں میں کام کر رہے تھے۔ فارغ کیے جانے والوں میں اکثریت نچلے درجے کے ملازمین کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی سے مزید ملازمین کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :