برطانوی باکسر عامر خان آئندہ ماہ امریکی مکے باز لوئس کولازو کے خلاف باکسنگ رنگ میں اتریں گے

منگل 1 اپریل 2014 06:08

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء )برطانوی باکسر عامر خان آئندہ ماہ امریکی مکے باز لوئس کولازو کے خلاف باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ فیصلہ فلائیڈ مے ویدر کے مقابلہ کرنے سے انکار پر کیا ہے جنہوں نے لاس ویگا س میں ارجنٹائن کے باکسر مارکوس میڈانا سے لڑنے کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تین مئی کو لوئس کیخلاف کامیابی سے خود کو ویلٹر ویٹ میں بہترین کھلاڑی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔