ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی حکام کا ایران سے احتجاج

بدھ 2 اپریل 2014 04:26

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی حکام کا ایران سے احتجاج ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم بلوچ،کر نل اشتیاق ،رسالدار اکبر جان و دیگر کے ہمراہ ایران کے علاقے ریک ملک کے مر زبان سے ملاقات کی ایران کے جانب سے ریک ملک کے مر زبان محمد حلیم ودیگر نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ملاقات کے دوران چاغی پاک ایران سر حدی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایران حکام کو آگاہ کیا کہ ایران کی جانب سے آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے گزشتہ روز ایرانی فائرنگ سے نیو تالاب کے علاقے میں ایک پاکستانی خاتوں بھی زخمی ہوگئی تھی ۔

ایران ہر وقت بلا وجہ پاکستان کی جانب فائرنگ کر تے ہیں ایرانی فورسز اسطر ح کا فائرنگ بند کیا جائے انھوں نے ایرانی حکام کو بتا یا اکثر ایرانی حکام جہاں پاکستانی سر حدی آبادی ہے وہاں فائرنگ کر تے ہیں گرمیوں کا موسم ہے لوگ اکثر باہر ہوتے ہے جس سے ہماری سر حدی علاقوں میں آباد لوگوں کو نقصان مل رہا ہے اور ہمیشہ وہ خوف میں مبتلا رہتے ہیں پاکستانی حکام نے ایران کے بلا اشتعال فائرنگ پر سخت احتجاج کیا اور ایرانی حکام کو سخت نوٹس لینے کا بھی کہا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم کے مطابق ایرانی حکام کو ہم نے بتا دیا ہے اگر آہندہ بلا وجہ فائرنگ کی گئی تو ہم جوابی کاروائی سے دریغ نہیں کر ینگے انھوں نے کہا پاکستان کے تمام سر حدی علاقے محفوظ ہے لیویز اور ایف سے کے اہلکار سیکورٹی پر مامور ہے ۔ایرانی حکام نے بلا اشتعال فائرنگ سے لا علمی کا اظہار کیا اور کیا گیا کہ ہم نے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے ہم صرف تخریب کاروں کے خلاف کاروئی کر تے ہے ۔

انھوں نے کہا ہم مزید تحقیقات کر کے اس مسلے پر نوٹس لیا جائے گا ۔پاکستانی حکام نے ایرانی حکام کو یقین دہانی کرادی کہ سر حدی خلاف ورزی ،غیر قانونی نکل حرکت ،اسمگلنگ کی روک تھام پر ہم مزید سیکورٹی کو سخت کر ینگے ۔اگر کوئی پاکستان کی جانب سے سر حدکی خلاف ورزی کر تا ہے تو آپ لوگوں کا حق ہے کہ آپ اس پر فائرنگ کر یں مگر بلا وجہ سر حدی کے قریب آبادمعصوم شہر یوں پر فائرنگ کر نے کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے۔آخر میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان سر حدی علاقوں کو مزید مضبوط بنانے اور بلا اشتعال فائرنگ کر نے پر اتفاق ہوگیا اور ایرانی حکام نے پاکستانی حکام کو بھی یقین دہانی کر ادی کہ ہم اسکی تحقیقات کر کے آپ کو آگاہ کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :