آٹھ ہزار مدارس میں انگریزی، سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے،سردار یوسف،ریاست مدرسہ کی تعلیم کو رجسٹرڈ کرے،تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی،نفیسہ شاہ کی قرارداد

بدھ 2 اپریل 2014 04:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں آٹھ ہزار ایسے مدارس میں انگریزی و سائنس اورطلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ رجسٹرڈ مدارس کیساتھ اجلاس میں نصاب بارے تبادلہ خیال کریں گے۔وہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی قرارداد پیش ہونے کے بعد جواب دے رہے تھے۔

قبل ازیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حکومت مدرسہ تعلیم کو بہتر بنانے اور منضبط کرنے کے اقدامات کے حوالے سے قرارداد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس میں غریب خاندانوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں‘ ان کی تعلیم کو قواعد و ضوابط اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 24 ہزار مدرسے رجسٹرڈ ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست مدرسہ کی تعلیم کو رجسٹرڈ کرے اس میں تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے مدرسہ کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ ملک میں آٹھ ہزار ایسے مدارس ہیں جہاں انگریزی و سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مدارس کیساتھ ایک اجلاس طے ہے۔ ان کیساتھ نصاب بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :