نوازشریف اور زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، مشرف کے معاملے پرمشاورت

بدھ 2 اپریل 2014 04:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں رہنماوٴں نے پرویزمشرف کے معاملے پرمشاورت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدراوروزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔مشرف کامعاملہ بھی زیرغورآیا،پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابر کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔سابق صدرمشرف کے ایشوپربھی بات چیت کی گئی موجودہ صورتحال مسائل پربات چیت ہوئی۔