پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات ، جمشید دستی خود نرغے میں آگئے ، سدرا نامی خاتون یکم جنوری کو جمشید دستی کا خانسامہ نوید لے کر آیا ، مذکورہ خاتون خانسامہ کی اہلیہ نہیں ، مزید تحقیقات کے لئے چار اراکین قومی اسمبلی کو خصوصی درخواست

بدھ 2 اپریل 2014 04:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء ) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات ، جمشید دستی خود نرغے میں آگئے ، سدرا نامی خاتون یکم جنوری کو جمشید دستی کا خانسامہ نوید لے کر آیا ، مذکورہ خاتون خانسامہ کی اہلیہ نہیں ، مزید تحقیقات کے لئے چار اراکین قومی اسمبلی کو خصوصی درخواست کی ہے آج پھر اجلاس ہوگا ۔معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے کسی کو پارلیمنٹ کا وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

چیئرمین شیخ روحیل اصغر ۔ منگل کے رز پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق کمیٹی اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی سمیت پارلیمنٹ لاجز میں تعینات سپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں اجلاس کی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات کیا رخ اختیار کرگئی ہیں کمیٹی کی ہدایت پر آئی جی نے کمیٹی کی جانب سے ریکارڈ بھی پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ سدرا نامی خاتون کو جمشید دستی کا خانسامہ پارلیمنٹ لاجز میں 30جنوری 2014ء کو لایا تھا انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سدرا نامی خاتون خانسامہ نوید کی اہلیہ ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس کمیٹی کی مزید تحقیقات کے لیے چند اراکین کمیٹی کو بھی خصوصی درخواست کی ہے وہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کرکے حقیقت بتائیں کیونکہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں اور اصل حقائق تک پہنچ کر سپیک چیمبر کو آگاہ کیاجائے گا کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) کو دوبارہ ہوگا ۔